گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ،مولانا صاحب اب ان سے چُن چُن کر بدلے لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ جو لوگ مولانا فضل الرحمٰن کے بارے میں کہتے تھے وہ ان کے پیچھے نماز پڑ ھتے ہیں، اب یہ لوگ مولانا کی مس کال کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا نوکریوں میں عمرکی رعایت ختم کرنےکا اعلان
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اٹھارویں ترمیم سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہم نے پاس کرائی تھی یہ بھی کرا نے میں دیر نہیں کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی جی ایچ کیو پر حملے نہیں کئے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے
گورنرخیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ڈیم کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے والا جج کہاں گیا؟ آلو کے نرخ یہ طے کریں تو انصاف کون د ے گا ۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج میں آئین کی شق موجود ہے لیکن کیا گورنر راج مسئلے کا حل ہے، کے پی کے میں گورنر راج آخری حربہ ہے۔