سندھ حکومت کا نوکریوں میں عمرکی رعایت ختم کرنےکا اعلان

سندھ حکومت کا نوکریوں میں عمرکی رعایت ختم کرنےکا اعلان

سندھ حکومت نے ملازمتو میں عمر کی  رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نوکریوں میں عمر کی رعایت جنوری 2025 سے ختم ہوجائےگی۔

عام طور پر سندھ حکومت کے سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمرکی حد 18 سے 28 سال کےدرمیان ہوتی ہے، تاہم صوبائی حکومت ان میں 15 سال کی عمر کی رعایت دیتی آئی ہے، جس کے بعد 43 سال کی عمر کے افراد ملازمتوں میں درخواستیں دے سکتے تھے۔

 تاہم اب یہ رعایت یکم جنوری 2025 سے ختم کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *