سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی 9اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ڈیمز فنڈز میں موجود 23 ارب 670 کروڑ روپے رقم فیڈرل پبلک اکاؤنٹ کھول کر اس میں رکھنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی 9اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ڈیمز فنڈز میں موجود 23 ارب 670 کروڑ روپے رقم فیڈرل پبلک اکاؤنٹ کھول کر اس میں رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے قرار دیا فنڈز فیڈرل پبلک اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کے بعد سپریم کورٹ، وزیراعظم دیامر بھاشا ڈیمز فنڈز اکاؤنٹ بند کردیا جائے ۔
مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ، جے یو آئی کے تجویز کردہ ڈرافٹ کے اہم نکات سامنے آگئے
سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈز میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقلی کرنے کا حکم دے دیا. عدالت نے تحریری حکمنامہ میں قرار دیا ہے کہ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکائونٹ میں منتقل کی جائے،ڈیمز فنڈ کی منتقلی کیلئے حکومت کے پبلک اکائونٹ کا ذیلی اکائونٹ کھولا جائے،حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بنکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے۔ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکائونٹ سے استعمال کی جا سکتی ہے،ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں. سپریم کورٹ کے حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ واپڈا کی طرف سے بتایا گیا دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت کا تخمینہ سات سو چالیس ارب روپے ہے، سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں موجود رقم 23ارب670کروڑ روپے سے زائد ہے۔