سونے کی قیمتیں ملکی اور عالمی منڈیوں میں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 682 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔