آئینی ترمیم کے مسودے کی حتمی شکل آج متوقع

آئینی ترمیم کے مسودے کی حتمی شکل آج متوقع

اسلام آباد: آئینی ترمیم کے مسودے کو آج حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ وزیراعظم نے حکومتی اتحادی ارکان کو آج ظہرانے کے لیے مدعو کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جو خورشید شاہ کی زیر صدارت ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کا امکان ہے، اور کمیٹی اس کی منظوری دے گی۔

آئینی ترمیم کا مسودہ کابینہ سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اور سینیٹ کی منظوری کے بعد یہ قومی اسمبلی میں بھیجا جائے گا۔

گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا تھا، لیکن پی ٹی آئی کے ارکان اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور آئینی ترامیم کا کوئی مسودہ فراہم نہیں کیا گیا۔

ن لیگ کے رہنما عرفان صدیقی نے بتایا کہ اگر نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، اور بلاول بھٹو میں اتفاق رائے ہوگیا تو کمیٹی میں ترامیم کا مسودہ آجائے گا۔راجا پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ وزیر قانون ذیلی کمیٹی کے سامنے بھی مسودہ پیش کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *