غزہ سے میڈیکل کے 16فلسطینی طلباء کا تیسرا گروپ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں پاکستان کے سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات اور گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی خصوصی کاوشوں کے تحت یہ طا لبعلم پاکستان کے میڈیکل اداروں میں آکر اپنی ادھوری تعلیم مکمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بڑوں کی بیٹھک، آئینی ترمیم پر ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی کااتفاق ہو گیا
واضح رہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 192 فلسطینی میڈیکل طلبہ میں سے اب تک 104فلسطینی طلبہ پاکستان کے مختلف میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مصر سے یہاں آ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق