پی ٹی آئی کا آئین میں ترمیم کیخلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا آئین میں ترمیم کیخلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کی جانب سے آئین میں ترمیم کے خلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر سطح پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئینی ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے ، سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

جاری اعلامیہ میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے بنیادی حقوق کی اور ان تک اہلِ خانہ، وکلاء اور تحریکی قائدین کی رسائی کی فوری بحالی کی جائے۔

تمام ریجنل اور مقامی تنظیمات کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور مگر پرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اعلامیے میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام طبقات کو پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی جبکہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا 5 آئی پی پیز کو حتمی تصفیے کے طور پر 72 ارب روپے ادا کرنے کا فیصلہ

سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زور دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *