مجوزہ آئینی ترمیم، صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیا

مجوزہ آئینی ترمیم، صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیا

مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیئے ہیں ،صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر چار بجے طلب کر لیا ہے جبکہ سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس کا باضابطہ آغاز

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *