عمران خان کی صحت بارے پمز ہسپتال کی رپورٹ پر یقین نہیں : نورین نیازی

عمران خان کی صحت بارے پمز ہسپتال کی رپورٹ پر یقین نہیں : نورین نیازی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ پمزہسپتال کی رپورٹ اور ڈاکٹرز پرہمیں یقین نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران نورین نیازی کا کہنا تھا کہ پمزہسپتال کے ڈاکٹروں نےاس سے قبل بھی غلط رپورٹ د ی ہے، ان کی رپورٹ پر ہمیں نہ پہلے اعتبارتھا نہ اب ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور:طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پارٹی بیرسٹرگوہرعلی سےمیرا کوئی رابطہ نہیں ہے، میں پوچھتی ہوں کہ اگرکوئی مسئلہ نہیں تھا تو گزشتہ روزعمران خان سے ڈاکٹرعاصم کی ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ ۔

بانی تحریک انصاف کی صحت والا معاملہ پریشانی کا باعث بن رہا ہے ، پمزہسپتال کےڈاکٹرز اڈیالہ جیل کے اندرجا سکتے ہیں تو ڈاکٹرعاصم کیوں نہیں؟  نورین نیازی کا کہنا تھا کہ میری بہنوں پرمتعدد کیسز ڈا لے گئے ہیں، لگ رہا ہے جیل کے اندرمارشل لاء لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: نجی کالج کا واقعہ،غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق خدشات ہیں، بیرسٹر گوہر کو ڈاکٹرعاصم کی ملاقات کے لئے اصرار کرنا چاہیے تھا، ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہ دینے پر تشویش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے، فیملی جیل کے باہر احتجاج کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *