عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں: میڈیکل رپورٹ آ گئی

عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں: میڈیکل رپورٹ آ گئی

عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں طبعی معائنہ کیا گیا،میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو بخار نہیں، ن کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے، ان کی جانب سے 5 روز سے سانس کی تکلیف کی شکایت کی گئی، سانس کی تکلیف کے لیے عمران خان پہلے ہی پی پی آئیز پر ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کو کان میں شور سنائی دینے کے مسائل کئی ماہ سے ہیں، کان کے مسائل پر عمران خان پہلے ہی ادویات لے رہے ہیں، ان کے کان کے حوالے سے کوئی تازہ شکایات نہیں ہیں۔

عمران خان تندرست اور توانا ہیں ان کو مزید دوائی کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پی ٹی آئی کو موصول ہو گئی ہے ، بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں، بلڈ پریشر نارمل ہے، میڈیکل چیک شام ساڑھے چار بجے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں نے اڈیالہ میں عمران خان کا چیک اپ کیا، ہمیں بتایا گیا وہ صحتمند ہیں : بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کو کان کی بیماری سے متعلق پہلے سے شکایات ہیں جس کا علاج جاری ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو معدے کے مسائل تیزابیت ہیں جس کے لئےپہلے سے علاج جاری ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین کی میڈیکل رپورٹ شیئر کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *