سعودی عرب کی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے غیرملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ جن کی اقامہ کی مدت ختم ہوچکی ہے یا ختم ہونے والی ہے، وہ اپنی اقامہ کی تجدید میں تاخیرنہ کرنے اور مقررہ تین دن میں تجدید کرکے جرمانے سے چھٹکارا حاصل کریں ۔
پاسپورٹ محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقامہ کی مدت ختم ہونے کے تین دن بعد اس کی تجدید پر 500 ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح دوسری بار تاخیر پر جرمانے کی رقم ڈبل کرکے 1000 ریال ادا کرنا ہوگا۔ دوسری طرف سعودی عرب کے حج و عمرہ وزارت نے سعودی عرب میں عارضی ورک ویزا اور سیزن ورک ویزا پربھی اہم اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اب سعودی عرب میں عارضی قیام کے دوران 90 دنوں تک قیام میں توسیع کردی گئی ہے اعلامیے کے مطابق نئے رولز میں سیزن ویزا رکھنے والوں کی سہولت کیلئے اس میں مزید 90 دن تک توسیع ملنے کی سہولیات فراہم کردی گئیں۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف 90 دنوں تک محدود تھی لیکن اب اس میں مزید 90 دن تک توسیع کیا جاسکتاہے۔