پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

قومی انٹر نیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن رضا نامی فضائی میزبان کو گزشتہ روز یعنی پیر کو کراچی آنے والی فلائٹ پر رپورٹ کرنا تھی تاہم ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز پی کے 784 پر تعینات محسن رضا پرواز سے قبل ہی ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔

مصدقہ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فضائی میزبان کےمبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا انکشاف عین پرواز کے لئے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

واضح رہے کہ ایک سال میں ٹورنٹو میں مبینہ طور پر غائب ہونے والے قومی ایئر لائن کے فضائی میزبانوں کی تعداد 12 سے تجاو ز کر گئی ہے ، دوسری جانب فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس ٹورنٹو میں ایئرلائن حکام کے پاس جمع کرانے کی پالیسی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:سوزوکی سوئفٹ کے تمام ماڈلز کی اکتوبر کیلئے قیمتیں سامنے آگئیں

قومی ایئر لائن کے ترجمان کا مزید بتانا ہےکہ ایئرلائن انتظامیہ نے لاپتہ ملازم کے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں ، قصوروار ثابت ہونے پر قومی ایئرلائن قوانین کے تحت اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لا ئے گی جس میں ملازمت سے برخاست کیا جا سکتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *