پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی ریاست کیساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اسد قیصرکا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) میں شریک ممالک کے رہنما ہمارے مہمان ہیں۔ پی ٹی آئی ایس سی او کے تمام مہمانوں کو ویلکم کہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے شرط مان لی، تحریک انصاف نے کل ہونیوالا احتجاج موخرکردیا
ہم تمام ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں کے باعث احتجاج کی مشروط کال دی ہے ۔
ان کے مطابق ڈاکٹر کو کم از کم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ڈاکٹر اگر جاکر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے تو کوئی قیامت نہ آتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی سے متعلق لاحق تشویش پر اگر حکومت ملاقات کروادیتی تو کون سی بڑی بات تھی؟ ۔
یہ بھی پڑھیں:چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات
تحریک انصاف پاکستان کے وقار اور سلامتی کیلئے ہرقربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔