کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا  کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

سندھ میں مختلف علاقوں میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں چکن گونیا کے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مشتبہ کیسز میں سے153 میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال سندھ بھر میں میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے،محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے 1484 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے اور جلوسوں پر پابندی عائد

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی سے سندھ میں ایک موت رپورٹ ہوئی ہے اورسندھ میں رواں سال ملیریاکے 2 لاکھ 22 ہزار239 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صرف صرف کراچی میں ملیریا کے 1768 کیس رپورٹ ہوئے ۔ ڈاکٹر صفیہ کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں یومیہ تقریباً 150 سے زائد مریض سردی، بخار اور جسم درد کے آرہےہیں اورمشتبہ کیسز میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز بھی شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *