قید میں نوازشریف کو قریب الموت اہلیہ سےبات کی اجازت نہیں ملی تھی : خواجہ آصف

قید میں نوازشریف کو قریب الموت اہلیہ سےبات کی اجازت نہیں ملی تھی : خواجہ آصف

(ن) لیگ کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب نواز شریف قید میں تھے تو انکی اہلیہ آخری سانسوں پر تھیں تو انہیں فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس کے بعد نواز شریف کی اہلیہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔ لیکن سابق وزیر اعظم اپنی بیوی سے بات تک نہیں کر سکے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیں کسی نے اغواء نہیں کیا : پی ٹی آئی ایم این ایزنے (ن)لیگ کے الزامات مسترد کرد ئیے

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کےلیے سہولت کاری چاہیے ورنہ تحریک انصاف کی بلیک میلنگ اور دھمکی یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کانفرنس کو سبوتاژ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخ ان کیلئے ناگوار ہے جو سمجھتے ہیں سیاست کا آغاز ورلڈکپ سے ہوتا ہے، بلاول بھٹو

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملوانے کےلیے اگر ا ن کے بچوں کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بات بنتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *