پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توقعات کے برعکس بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توقعات کے برعکس بڑے اضافے کا امکان

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں ابتدائی تخمینے کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کرکے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے حوالے کردیا۔

ابتدائی ورکنگ پیپر کے مطابق 16 اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ڈیزل 10.25 روپے، پیٹرول کی قیمت میں3.95روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طویل انتظار کے بعد کمپنی نے ’ سوزوکی ایوری ‘ متعارف کروادی

ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 7.85روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں8.33روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی قیمتوں میں ردوبدل کا ورکنگ پیپر حکومت کو ارسال کرے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ حکومت کے پاس قمیتیں برقرار رکھنے یا اضافی لیوی عائد کرنے کا اختیار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *