اسلام آباد کے ڈی چوک میں 15اکتوبر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔
ڈی چوک پر احتجاج کرنا ہے یا نہیں ؟ اس حوالے سے پی ٹی آئی کا اجلاس جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عمران خان کی خیریت سے متعلق خدشات پر وفاق سے فوری جواب کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، علی محمد خان،علی امین احتجاج فوری ملتوی کرنے کے حامی ہیں جبکہ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹَر سیف سمیت سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم و دیگر نے احتجاج کی مخالفت کی ۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور خالد خورشید سمیت دیگر قیادت ڈی چوک احتجاج پر بضد ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر قیادت نے احتجاجی حکمت عملی کی مخالفت کی ہے،احتجاج کے مخالف رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ 17 اکتوبر کے بعد تو احتجاج کی اجازت مل ہی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے 15 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چین، روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔