سینئر اینکر پرسن منصور علی خان کے بیٹے کا نیا قومی ریکارڈ

سینئر اینکر پرسن منصور علی خان کے بیٹے کا نیا قومی ریکارڈ

لاہور: ایج گروپ نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں پنجاب ٹیم کے تیراک زایان علی خان نے پچاس میٹر بیک اسٹروک ایونٹ کی انڈر ٹین کیٹیگری میں نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے بین الاقوامی سوئمنگ پول میں زایان علی خان نے مقررہ فاصلہ 40.73 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ ریکارڈ ہولڈر ننھے تیراک معروف اینکر پرسن منصور علی خان کے بیٹے ہیں، جو خود بھی پاکستان کے بہترین تیراک رہ چکے ہیں اور انہوں نے پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *