پاکستان بزنس فورم کا تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کا اجتجاج ملتوی کرنے کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم کا تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کا اجتجاج ملتوی کرنے کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم نے تحریکِ انصاف کو 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی وفود آرہے ہیں، ہمیں اپنا تاثر خراب نہیں کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم نے پاکستان تحریکِ انصاف کی 15 اکتوبر کی احتجاج کی کال کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف احتجاج ملتوی کرے ۔ پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ ایس سی او کا ہونے والا اجلاس ملک کی معاشی ترقی کے لئیے اہم سنگ میل ہو گا اور یہ موقع اجتجاج کا نہیں ہے، ہم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس شارٹ فال، ایف بی آر کا 130 ارب ریونیو کیلئے ہنگامی اقدامات پر غور

شنگھائی تعاون تنظیم کامجوزہ اجلاس حکومت کی کارکردگی اور بہتر سفارت کاری کا نتیجہ ہے، اقوام عالم پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے اور ایس سی او سربراہی اجلاس ایک اہم موقع ہے جو علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ہمارے لئے بین الاقوامی سفارتکاری کی تاریخ میں یہ ایک نہایت اہم موقع ہے اورپاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ملک میں تجارت و کاروبار کو فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *