حکومت کا سردیوں میں بجلی صارفین کیلئے خصوصی پیکج لانے کا اعلان

حکومت کا سردیوں میں بجلی صارفین کیلئے خصوصی پیکج لانے کا اعلان

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا  ہے کہ سردیوں میں بجلی صارفین کے لیے خصوصی پیکج لے کر آ رہے ہیں، سردیوں میں خصوصی پیکج کے تحت بجلی کافی یونٹ 20 سے 30 روپے تک کم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے یونٹ کی خریدو فروخت کیلئے مستقبل میں ایک ادارہ قائم ہونے جا رہا ہے اور مستقبل میں بجلی کمپنیاں خود ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کرتی جائیں گی۔ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں سے اربوں روپے کی بچت ہو گی۔آئی پی پیز ہیٹ ویو کی مد میں بھی اربوں روپے کما چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ اہم خبر آگئی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ توانائی کی قیمتوں میں کمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجلی کی قیمت میں 8سے 10روپے فی یونٹ کمی کیلئے کوشاں ہیں۔پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاملات میں آرمی چیف نے اہم کردار کیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ کی دکانیں کھلیں گی، الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے اور الیکٹرک وہیکلز کے آنے سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *