اگرعمران خان تک رسائی دی گئی تو احتجاج نہیں ہوگا، عمر ایوب

اگرعمران خان تک رسائی دی گئی تو احتجاج نہیں ہوگا، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ڈی چوک پر احتجاج مؤخر کرنے کے لیے حکومت کے سامنے شرط رکھ دی ۔ اگرعمران خان تک رسائی دی گئی تو احتجاج نہیں ہوگا۔

عمر ایوب نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے احتجاج کے دوران حکومت نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور خیبرپختونخوا ہاؤس میں پولیس نے چھاپہ مارا۔

انہوں نے بغیر وارنٹ اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارنے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ ایم این ایز کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں۔ عمر ایوب نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے کے پی حکومت کے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی اور کارکنوں پر ربڑ بلٹس اور آنسو گیس استعمال کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی، اور حکومت نے موٹروے کو توڑنے کی وجہ بھی بیان کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک جانے کا اعلان کیا، لیکن پولیس نے وہاں احتجاج کو روک دیا۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ کے پی حکومت نے مالی سرپلس فراہم کیا، جس کی بدولت آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل ممکن ہوئی، لیکن وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کا کوئی اعتراف نہیں کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *