پنجاب کی فلار ملز نے گندم کی قیمت میں حالیہ اضافے کو جواز بنا کر آٹے کی قیمت فی کلو ایک روپیہ بڑھا دی ہے۔
چیئرمین پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ دو ہفتوں کے اندر گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے محکمہ خوراک کے غیر قانونی نوٹیفکیشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزاد منڈی کی معیشت کو کنٹرول نہیں کر سکتا، اور فلار ملز کے شوکاز نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔