ٹرمپ پاگل اور ان کی پالیسیاں بیوقوفانہ ہیں:باراک اوباماکی کڑی تنقید

ٹرمپ پاگل اور ان کی پالیسیاں بیوقوفانہ ہیں:باراک اوباماکی کڑی تنقید

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل اور بیوقوفانہ قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ باراک اوباما نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ کملا ہیرس کی کھل کر حمایت کریں ۔ اور الیکشن میں ان کی سپورٹ کریں ۔

امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر باراک اوباما نے پنسلوانیا میں جلسے سے خطاب میں سیاہ فام مرد ووٹروں کو بھی ڈیموکریٹ کملا ہیرس کی حمایت کرنے میں ہچکچاہٹ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کملا اس کام کیلئے اتنی ہی اہل ہیں جتنا کوئی مرد صدر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سے ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل شروع

باراک اوباما کا ٹرمپ کی تقاریر کوآگ لگانے کے مترادف قرار دیا ، سابق امریکی صدر نے اجتماع سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی ڈائپر بھی تبدیل کیا ہوگا؟۔ باراک اوباما نے سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور انتخابی منشور کو کڑی تنقید نشانہ بنایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *