وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنے کی کڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا: عطا تارڑ
ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان اکٹھے ہورہے ہیں اس موقع پر ملک کو کسی بھی صورت میں یرغمال بننے نہیں دیں گے۔ یہ بین الاقوامی سازشوں کے مہرے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت آئینی ترامیم کیلئے ہماری تجاویز قبول کرے تو اتفاق ہوسکتا ہے: فضل الرحمان
اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، کسی کی میراث نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اقتدار سے محروم ہوئے تو 9 مئی برپا کردیا۔