سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے پہلی بار آئینی ترامیم کا ڈرافٹ شئیر کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ یہ بات کہاں تک پہنچتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، جس سے مذاکرات کا عمل مزید آگے بڑھنے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمیعت علمائے اسلام (جےیو آئی) اور پیپلز پارٹی اس ڈرافٹ پر مشاورت کریں گی تاکہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشترکہ موقف اپنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ اور جےیو آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ بھی مشاورت کرے گی، تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو مدنظر رکھا جا سکے۔