آئی پی پیز کپیسٹی پیمنٹس کا معاملہ: مذاکرات کے لیے مزید 18 آئی پی پیز کی نشاندہی کر لی گئی

آئی پی پیز کپیسٹی پیمنٹس کا معاملہ: مذاکرات کے لیے مزید 18 آئی پی پیز کی نشاندہی کر لی گئی

بجلی صارفین پر آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹ کا بوجھ کم کرانے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کوششوں کا دوسرے فیز کا آغاز، مذاکرات کے لئے مزید 18 آئی پی پیز کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹ کم کرانے کیلئے مذکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کپیسٹی پیمنٹس کم کروانے کے لیےحکومت نے مزید 18 آئی پی پیز کی نشاندہی کر لی ہے۔ ذرائع وزارتِ توانائی کےمطابق دوسرے مرحلے میں مذاکرات کیلئے 18آئی پی پیز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اوران آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ میں کمی پر راضی کرنیکی کوشش کی جائیگی۔ وزارتِ توانائی کے مطابق 18آئی پی پیز میں سے مقامی آئی پی پیز کے ساتھ ساتھ غیرملکی آئی پی پیز بھی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں: عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

رواں مالی سال بجلی صارفین پر 1973ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کے بوجھ کا تخمینہ ہے ۔ وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں پانچ آئی پی پیز کو ریٹائرڈ کردیا ہے اورپانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کرکے رواں سال 70ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *