پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون16 کی قیمت سامنے آ گئی

پی ٹی اے سے منظور شدہ  آئی فون16 کی قیمت سامنے آ گئی

پاکستان میں آئی فون 16 سیریز کی قیمتوں اور پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کے تحت درکار ٹیکس کی معلومات سامنے آ گئی ہیں۔

9 ستمبر کو آئی فون 16 کی نئی پروڈکٹس متعارف کرائی گئیں، جن میں آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالرز اور پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ یہ ماڈلز 20 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر ‘مرسینٹائل’ نے اپنی ویب سائٹ پر آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

آئی فون 16 پرو کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جبکہ 1TB ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 58 ہزار روپے تک جاتی ہے۔ آئی فون 16 پرو میکس کا 256GB ویرینٹ 5 لاکھ 40 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے، اور 1TB ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 98 ہزار 500 روپے ہے۔

آئی فون 16 کی قیمتیں 3 لاکھ 69 ہزار سے شروع ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار تک پہنچتی ہیں، جبکہ آئی فون 16 پلس کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 500 روپے سے شروع ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار روپے تک جاتی ہے۔

موبائل فونز کی معلومات کی ویب سائٹ ‘فون ورلڈ’ کے مطابق، آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز کی پی ٹی اے میں رجسٹریشن کے لیے مخصوص ٹیکس کی ادائیگی ضروری ہے۔ مرسینٹائل کے آئی فونز میں پی ٹی اے ٹیکس پہلے سے شامل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا پاکستان کی نئی پیشکش، کوئی بھی بائیک لاؤ، نئی یاماہا لے جاؤ

صارفین پی ٹی اے ٹیکس کی ادائیگی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ اگر پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی کی جائے تو حالیہ سفر کی تاریخ کا ثبوت ضروری ہے، جبکہ شناختی کارڈ کے مقابلے میں پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی میں ٹیکس کم ہوتا ہے۔

iphone 16

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *