پیپلزپارٹی کے اہم صوبائی وزیر کی اسمبلی رکنیت بحال

پیپلزپارٹی کے اہم صوبائی وزیر کی اسمبلی رکنیت بحال

سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال کردی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں صوبائی کابینہ کے حلقہ پی بی 45 کے 15پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے حکم کیخلاف اپیل پر کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق پر دوبارہ ووٹنگ کروانے کا حکم دیا، 15 امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا کہا، ٹربیونل میں پیش صرف 4نے کئے۔

جسٹس امین الدین خان کی سر براہی میںمشتمل تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل کردیا اور حکم امتناع جاری کرتے ہوئے علی مدد جتک کو بحال کر دیا۔

عدالت نے علی جتک کی اپیل سماعت کے لیے فوری طور پر منظور کرلی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر 2024 تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتیں خیبرپختونخوامیں امن کیلئے متحد ہیں : بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ بلوچستان ہا ئی کورٹ کے جج عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے علی مدد جتک کی کامیابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *