خیبر پختونخوامیں امن کی خاطر ہر کسی کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں : ایمل ولی خان

خیبر پختونخوامیں امن کی خاطر ہر کسی کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں : ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ طاقت کے زورپر ہر بات نہیں منوائی جاسکتی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر اے این پی ایمل ولی خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر جرگہ سیاسی لوگوں کے درمیان پہلے ہوتا تو حالات کی نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ صوبے میں امن کے لئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔

ہم نے صوبے میں امن و امان کیلئے پہلے بھی جدوجہد کرتے رہے اور آئندہ بھی اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنا ہو گا کہ مذاکرات اور بات چیت ہی مسائل کا واحدحل ہے۔

سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ہمیں صوبے میں امن و امان کے لیے یک آواز ہونا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امن ہی کی خاطر آج اے این پی وزیراعلی ہاؤس میں منعقدہ جرگے میں بھی شریک ہوئی، پچھلے 12 برسوں میں آج پہلی دفعہ امن کے لیے خیبر پختونخوا کا وزيراعلیٰ ہاؤس دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر خاندانی ذرائع کا موقف آگیا

مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ اپنے طور پر اسلام آباد میں بھی اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے اپنی کوششیں کی ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ جرگہ صوبائی سطح پر تھا لیکن بات امن کی تھی تو ضروری سمجھا کہ خود شرکت کروں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ امن کیلئے ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے جانوں کے نذرانے د ئیے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *