سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران چار خوارج کو ہلاک کردیا۔
9 اکتوبر کو ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔
اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج مارے گئے۔
اسی روز شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں ایک دوسرے آپریشن میں بھی خوارج کے مقام کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید دو خوارج ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے اغوا و ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بڑا دہشتگردی کا منصوبہ ناکام