موجودہ ملکی حالات کے پیش نظربڑی تعداد میں پاکستانی بیرون ملک نوکریوں کی تلاش میں ہیں۔
خاص طور پر برطانیہ میں جہاں کیریئر بنانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ برطانیہ کے ویزے کی فیس سکلڈ ورکر ویزا کے لیے 750 پاونڈ (تقریباً 2 لاکھ 74 ہزار روپے) سے شروع ہو کر 1500 پاونڈ (تقریباً 5 لاکھ 40 ہزار 826 روپے) تک جاتی ہے جبکہ اوورسیز ڈومیسٹک ورکر ویزا کی فیس 700 پاونڈ اور عارضی ورک ویزا کی فیس 312 پاونڈ ہے۔
پاکستانیوں کو برطانیہ کے منظور شدہ آجر سے ملازمت کی پیشکش، اسپانسرشپ سرٹیفکیٹ اور کم از کم تنخواہ کی شرائط پوری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ویزا حاصل کرنے کے لیے ضروری دستاویزات میں اسپانسرشپ سرٹیفکیٹ ریفرنس نمبر، انگلش زبان کی مہارت کا ثبوت، درست پاسپورٹ، ملازمت کا عنوان، پیشہ ورانہ کوڈ اور ذاتی بچت کا ثبوت شامل ہیں۔