وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ اہم خبر آگئی
وزیر توانائی کا کہنا ہےکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے سے کم ہونی چاہیے تاکہ صارفین اور صنعتوں کو فوائد حاصل ہوں۔ اس سلسلے میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر باہمی مشاورت کے ذریعے نظرثانی کی جائے گی۔
اویس لغاری نے یقین دلایا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔