اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی کی بھاری بھاری بلز کم کرنے کیلئے پانچ آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرکےعوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینے کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کابینہ نے ٹاسک فورس کی سفارش پر ملک میں جاری پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا ان معاہدوں کو ختم کرنے سے عوام کو ہر سال 60 ارب روپے کافائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نے بھی بتایا کہ ان مہنگی داموں خریدی گئی بجلی سے فی یونٹ کے لحاظ سے اسکی قیمت میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی اور عوام پربھی اس کا بوجھ کم ہونے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان پانچ آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کی اختتام سے قومی خزانے کو 411ارب روپے کی بچت ہوگی اور ان کمپنیز کو واجب الادا رقم پر سود بھی نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جن آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کئے گئے ان میں سبا پاورپلانٹ، لال پیر پاور، حب کو، راوسچ پاور اور اٹلس پاور پلانٹ شامل ہے۔