اسلام آباد پولیس نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے حوالے سے سیکورٹی تفصیلی پلان مرتب کر لیا ہے۔ اوراسلام آباد پولیس اور رینجرز کے 8000 اہلکار ڈیوٹیز دیں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے اسلام آباد پویس کے سیکورٹی پلان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی 7 ہزار 520 اہلکار تعینات کیئے جائیں گے اورپاک رینجرز کے 800 افسران اور اہلکار تعینات ہونگے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام افسرز اور اہلکار دو شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورتمام افسران اپنے زیر کمانڈ علاقے میں کانفرس سے پہلے خصوصی سر آپریشن کریں گے۔ پولیس سیکیورٹی احکامات کے مطابق افسرز پاک رینجرز ،پاک فوج اور احساس اداروں کے ساتھ ہوٹلز اور کانفرنس کی وینیو کی سیکورٹی زمہ داری ادا کریں گے اور ڈپلومیٹس کے روٹ کے اوپر بلندو آلا عمارتوں ،پیٹرول پمپ شادی حال اور دیگر پبلک مقامات کے اوپر سیکیورٹی کلئیر کروائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاک افغان شاہراہ پر احتجاج کی آڑ میں مقامی قبائل کوکی خیل کا نیا دھندہ بے نقاب
کانفرنس کے تینوں روز افسرز اور اہلکار ذاتی سواری پر ڈیوٹی آنے پر پابندی ہوگی اور کانفرس کے روز ہر قسم احتجاج پر پابندی عائد ہوگی۔ اسلام آباد ٌ پولیس کے سیکوریٹی پلان کے مطابق وی وی آئی پیز موومنٹ کے دوران روٹ کے اوپر ہر طرح کی ٹریفک بند کردی جائے گی اورکانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے چھ لیئرز سیکیورٹی سسٹم تشکیل دیا گیا ہے۔