نیشنل ٹاسک فورس کی بہترین حکمت عملی کے باعث پاور سیکٹر میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر نیشنل ٹاسک فورس نے پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس ٹاسک فورس کی قیادت وزیر توانائی اویس لغاری کر رہے ہیں، جس میں آرمی آفیشلز اور دیگر اداروں کی نمائندگی بھی شامل ہے۔
پانچ آئی پی پیز جن میں HUBCO، Atlas، Lalpir، Rousch، اور Saba شامل ہیں، نے قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے کنٹریکٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں حکومت پاکستان کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی اور سرکلر ڈیٹ میں 86 ارب روپے کی کمی بھی آئے گی۔
وزیراعظم نے ٹاسک فورس اور افواج پاکستان کی معاونت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور آئی پی پیز کی جانب سے قومی مفاد کو ترجیح دینے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے پاور کے شعبے میں اصلاحات اور عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
یہ اصلاحات پاور سیکٹر کی مالی حالت کو مستحکم کرنے اور عوام کے لیے بہتر خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔