اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخواہ حکومت کی درخواست پر کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں خیبر پختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر کی گئی۔ دورانِ سماعت وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ غیرقانون کنسٹریکشن ہوئی ، کچھ واجبات بھی باقی ہیں اور سی ڈی اے کی جانب سے پہلا نوٹس 2014 میں دیا تھا ، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں ڈی سیل کرنے کا آرڈرکروں گا ۔

مزید پڑھیں: پاک افغان شاہراہ پر احتجاج کی آڑ میں مقامی قبائل کوکی خیل کا نیا دھندہ بے نقاب

جس پر وکیل سی ڈی اے نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ اگرکچھ ہے تونوٹس کریں وہ اس کودیکھ لیں گے ، چیف جسٹس اسلام ہائی کورٹ نے سی ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ
اس طرح نہ کریں کہ لگے آپ کسی ٹارگٹ کررہے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *