محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جیل اصلاحات سے متعلق ایجنڈا پر عمل درامد یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کو ڈپٹی کمشنرز کو جیل اصلاحات ایجنڈا پر عمل درامد یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ، اس حوالے سے جاری مراسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جیلوں سے عدالتوں میں پیشی پر جانے والے اسیران کی سہولت کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں اورمحکمہ داخلہ نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بخشی خانوں کی بہتری کیلئے اقدامات یقینی بنانے کا کہا ہے۔ محکمہ داخلہ کے جاری مراسلہ میں تمام اضلاع میں قائم بخشی خانوں کی حالت درست کی جائے اوربخشی خانوں میں تعمیر و مرمت کے کاموں کیلئے ضروری فنڈز کی تفصیلات شئیر کی جائیں۔
مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس” اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں سے روزانہ اوسطاً 7 ہزار قیدی عدالتوں میں جاتے ہیں اورعدالتی احاطے میں پیشی پر لائے گئے قیدیوں کو بخشی خانے کی بیرکوں میں رکھا جاتا ہے۔ حکومت پنجاب قیدیوں کو عدالت روانگی سے قبل لنچ باکسز اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کر رہی ہے اوربخشی خانے میں قیام کے دوران اسیران اب دوپہر کا کھانا کھا سکتے ہیں۔ جیل ملازمین اور اسیران کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔