وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کارکن بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طاقت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک بیان کے دوران علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ جیل سے رہائی پانے والے پارٹی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں قید کارکنوں کوآزادی دلوانے کے لیے ہماری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کب اور کتنے سال کے لیے لیز پر حاصل کیا گیا؟
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ گرفتار ورکرز کو رہا کروانے میں اہم کردار ادا کریں ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لئےبانی و چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ، کھڑے تھے اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی قد میں اضافے کیلئے فوج کے خلاف باتیں کرنا فیشن بن چکا ہے: رہنما مسلم لیک (ن) اختیار ولی