گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اسکا فائدہ بھی عوام کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا لاہو میں میڈیا نمائندگان سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کا اپنا مسودہ ہے، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالتوں کے قیام کی شق موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں:’’میری شادی میری مرضی‘‘بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب آگیا
19 ویں ترمیم زبردستی کرائی گئی اس پاور کو 18ویں ترمیم کے مطابق واپس لانے کی کوشش ہے۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا قیام پیپلز پارٹی کے مسودے میں شامل نہیں ہے۔
سردار سلیم حیدر کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی صورت حال معاشی طور پر دست و گریباں ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو سوچنا چا ہیے کہ چیف منسٹر کا بیان کیسا ہونا چا ہیے ۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جب ملک کی بہتری آنے لگتا ہے تو یہ اس طرح بیان دینا شروع کر دیتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ ججز کی تقرری میرٹ پر ہو۔