امریکا کا دشمن نمبر ایک ملک کونسا ہے ؟ کملا ہیرس نے نام بتا دیا

امریکا کا دشمن نمبر ایک ملک کونسا ہے ؟ کملا ہیرس نے نام بتا دیا

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کیلئے سب سے بڑا خطرہ چین نہیں بلکہ ایران ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کملا ہیرس نے اپنی اس بات کے ثبوت میں ایران کی عسکری صلاحیتوں کے ثبوت کے طور پر گزشتہ ہفتے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کی مثال بھی دی۔

کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ ایران ایٹمی پاور نہ بنے۔ ہمیں ایران کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔ میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ بیجنگ کو ایران سے بڑا امریکا کا دشمن نہیں سمجھتیں ۔

جواب میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کی طرف توجہ رکھنے کی اشدضرورت ہے۔ کملا ہیرس کا یہ بیان حیران کن ہے کیو نکہ ان کی حکومت نے 2022 میں قومی سلامتی کی طے کردہ حکمت عملی میں چین کو امریکا کا سب سے اہم جغرافیائی اور سیاسی چیلنج قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملہ : امریکا کا ردعمل آگیا

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرا ئیلی حملے اور پھر لبنان تک جنگ دائرہ پھیلنے پر ایران کی شمولیت نے امریکا کو ایک نئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اس لئے امریکا نے چین کے بجائے ایران کو اپنا دشمن نمبر ایک سمجھنا شروع کردیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *