خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپیکرکی اجازت کے بغیرآئندہ کسی کو بھی اسمبلی میں مہمان لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کے پاس آئینی ترمیم لانے کیلئےنمبرز پورے نہیں:شیخ وقاص اکرم کادعویٰ
دو دن قبل مہمانوں کی گیلری میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد صوبائی اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 8 اکتوبرکو اسمبلی اجلاس کے دوران بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر حکومت اور حزب اختلاف اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سیف نے عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کر دیا
پھر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا تھا۔ تحریک انصاف کے رکن نیک وزیر اورپی ٹی آئی پارلیمنٹیرین اقبال وزیر میں جھگڑا ہوا، دونوں ارکان کے الجھنے پران کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے۔ بعدازاں ہنگامہ آرائی کرنیوالے 3 افراد کو سپیکر کے حکم پر گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔