راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چودھری نعیم اعجاز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری نعیم اعجاز چکری روڈ پر سڑک کے افتتاح کے لیے جا رہے تھے، کہ اسی دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے، وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
یہ واقعہ پارٹی رہنما کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا باعث بنا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔