وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایت پر سعودی وفد کو ائیرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا اوروزارت داخلہ نے سعودی مہمانوں کے اعزاز میں تمام رسمی کاروائیوں سے استثنی دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سرمایہ کاری وفد کو پاکستان آمد پر خصوصی پروٹوکول دیا جائیگا اورسعودی سرمایہ کاری وفد کی پاکستان آمد پر سعودی وفد کی ایمیگریشن پر تصاویر نہیں بنائی جائے گی اور ایف آئی اے ایمگریشن کو سعودی وفد کی “ آن ارائیول اور ڈپارچر” کاغذی کاروائی سے روک دیا گیا ہے۔سعودی مہمان کو ائیرپورٹ پر سٹیٹ لاونج کی سہولت فراہم جبکہ کسٹم کلیر نس سے بھی استثنی ہو گا اور اس حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی سفارت خانہ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں اورسعودی سرمایہ کاری وفد پاکستان میں توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ سیکیورٹی ، کمیونیکیشن اور پٹرولیم بارے معاہدات کیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے مابین سرمایہ کاری کے لیئے فریم ورک تیار
وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں اعشائیہ دیں گے اورسعودی وفد کیلئے عشائیہ میں وفاقی وزراء کو بھی مدعو کیا گیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا اورعسکری حکام سے بھی سعودی وفد کی ملاقاتیں بھی 11 اکتوبر کو متوقع ہیں۔وزارتی سطح پر سعودی وفد کیساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز بھی ہونگی اوروفد کیساتھ کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہو گا۔مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے اورسیشنز میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، کمیونیکیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہونگے سرمایہ کاری کیلئے وزارت صنعت وپیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔