کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملہ : امریکا کا ردعمل آگیا

کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملہ : امریکا کا ردعمل آگیا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نےکراچی ائیرپورٹ کےنزدیک ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والا دہشت گرد حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کیساتھ گہرے دکھ اور متاثرہ افراد کیلئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔  انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار اور پُرامن اجتماع کی حمایت کر تے ہیں۔

میتھیو ملر نے مظاہرین سے مطالبہ کیا کہ وہ پُر امن طریقے سے مظاہرہ کریں اورتشدد سے باز رہیں۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق  کا احترام یقینی بنائیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے قوانین وآئین کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد سے گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا انکشافات

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 2چینی شہریوں سمیت 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ ایک خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *