آئینی ترمیم سے کن دو پارٹیوں کو نقصان ہو گا ؟مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

آئینی ترمیم سے کن دو پارٹیوں کو نقصان ہو گا ؟مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئینی تر میم سے مسلم لیگ( ن )اور پاکستان پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کےپاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے، یہ حکومت اس لئےگھبرائی ہوئی ہے، اس وقت ملک کوافراتفری نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا پنجاب کے 8 شہروں میں احتجاج کا فیصلہ

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چاہیے کہ وہ پچھلی باتیں بھول جائیں ، ملک کی خاطرسب کوایک ایک قدم پیچھےہٹنا پڑے گا۔ ان کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکواچانک آئینی عدالت کیوں یاد آگئی ہے؟ ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار کونسل نے آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کرلیا

آئینی ترمیم سے(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کونقصان ہوگا، مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی کو ماضی کی تاریخ نہیں بھولنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹوبھی پرائم منسٹربننےکی کوشش کررہےہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *