پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے سابق وفاقی وزیر وپی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کر نے اور رہائی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی جانب سے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر کیس سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سیاست تصادم اور محاذ آرائی پر مبنی ہے، تجزیہ کار ریما عمر

وکلاء کے دلائل سننے کےبعد جسٹس محمد وحید خان نےرہنما تحریک انصاف زر تاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا گیا

واضح رہے کہ زرتاج گل کو تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج کے دوران ڈیر اسماعیل خان سےگرفتار کیا گیا تھا ۔ زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف ان کے خاوند کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *