آئینی ترمیم معاملہ ، مولانا فضل الرحمان کی حکومتی حکام سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آئینی ترمیم معاملہ ، مولانا فضل الرحمان کی حکومتی حکام  سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تجاویز قبول کر لی ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم کا اپنا مسودہ دو سے تین روز میں حکومتی ٹیم کو پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیمیں اپنے مسودے جے یو آئی ف کے ساتھ شیئر کریں گی۔ مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ججز کی تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی، جبکہ پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام، ججز کی تقرری اور اختیارات سے متعلق ترمیم متعارف کرائی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *