چکن گونیا 118 ممالک تک پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت

چکن گونیا 118 ممالک تک پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ چکن گونیا کی وبا 118 ممالک تک پھیل چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور کئی ممالک میں یہ بیماری وبائی صورت اختیار کر گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈینگی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ اس وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر، ڈبلیو ایچ او نے ان بیماریوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

پاکستان میں بھی پچھلے ایک ماہ کے دوران ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس نے عوامی صحت کے لیے ایک نیا چیلنج پیش کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *