کراچی میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)نے ماڑی پورمیں کارروائی عمل میں لاتےہوئے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے دستی بم اور دیگر ہتھیاربھی برآمد ہوئےہیں اور اس کے علاوہ بھارتی جاسوس کے پاس مختلف ناموں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی میں چینی عملے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
پولیس کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘کا جاسوس ہے، سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ