پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار سکندر حیات خان کا انتقال ہو گیا

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار سکندر حیات خان کا انتقال ہو گیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار سکندر حیات خان کا انتقال ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق (مرحوم)شہید بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی تھے۔ سردار سکند حیات خان لاہور کے نواحی شہر رائیونڈ میں انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے 27 ویمن ہاؤسنگ سوسائٹی راے ونڈ روڈ میں ادا کی جا ئےگی جبکہ تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ سکندر حیات خان کا نام ان کے دادا سر سکندر حیات خان کے نام پر رکھا گیا تھا جن کا شمار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے ہوتا تھا 1942 میں سر سکندر حیات خان کی وفات پر قائد اعظم نے کہا تھا کہ آج میں آدھا رہ گیا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکا، ملزموں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے، دفتر خارجہ ممتاز بلوچ

ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے سردار شوکت حیات خان نے ان کی جگہ سیاسی گدی سنبھالی اور اپنے باپ کی طرح قائد اعظم کا بھرپور ساتھ دیا ، سکندر حیات خان (جونیئر) محترمہ بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی تھے اور ان کی شہادت کے بعد عملاً سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *